نئی دہلی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں،
جب ایک صحافی کو غصے سے گھورنے کے انداز پر رپورٹر نے ان کو سخت جواب دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیا بچن ایک صحافی کو غصے سے دیکھتی ہیں، جس پر صحافی نے جواب دیا کہ میڈم!ایسے گھور کیوں رہی ہیں؟ ہم نے آپ کی تصویر صرف اس لیے بنائی کیونکہ آپ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں۔صحافی نے جیا بچن کی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں سے لے جائیں اور جیا جی یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو دکھائیے گا، ہمیں نہیں۔صحافی نے یہ موقف بھی اختیار کیا کہ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمے داری انجام دے رہا تھا اور جیا بچن کا رویہ غیر ضروری تھا۔صحافی کے اس برجستہ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
جیا بچن ماضی میں بھی صحافیوں، فوٹو گرافروں اور پاپارازیوں کے ساتھ تلخ جملوں کے تبادلے کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔واضح رہے کہ جیا بچن نے اداکار امیتابھ بچن سے 3 جون 1973 کو شادی کی تھی۔
This is hilarious..🤣
Jaya Bacchan stared at journalist with anger.
But journalist said, “Madam, ghur kaahe rhi ho, aap Amitabh Bachchan ki wife ho isiliye photo liya.. Ye aankhe Amitabh Bachchan ko dikhaana Hume nhi.”😆 https://t.co/Qry0cBRCXb— Sagar STORM🔳 (@AlexAllone1) October 8, 2026



















































