جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ذوالفقارمرزا کا سندھ میں اتحادیوں کے ہمراہ طاقت کا مظاہرہ،کون کون ساتھ ہے؟ سب سامنے آگیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (نیوزڈیسک) مرزافارم ہاوس پرہونے والی پریس کانفرنس میں مرزا گروپ کے علاوہ مسلم لیگ نواز فنکشنل لیگ اور ارباب گروپ کے منتخب 34ضلع کونسلروں نے شرکت کی۔حکومتی مشینری، غیر قانونی ہتھکنڈوں اورحربوں، زرداری ہاو¿س کے اربوں روپے کے استعمال کے باوجودبدین کے غیرت مند باشعور عوام نے ہم پر اعتمادکیا۔حکومتی جماعت زرداری لیگ اور انتظامیہ نے عوام کے جمہوری حق پرڈاکہ مارنے کی کوشش کی اور تاحال عوام کے مینڈیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو عوام ہر صورت میں ناکام بنائیں گئے۔بدین کے عوام نے زرداری لیگ کی کرپشن کو مسترد کردیا ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا حسام مرزا۔ذوالفقار راہو۔محمد شریف نظامانی۔پیر حامد شاہ راشدی۔عزیزاللہ ڈیرو اور کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ جس یونین کونسل پر نتائج روکے گئے ہیں وہ بھی ہم اکثریت سے جیت چکے ہیں اور جن 3یونین کونسلز پر انتخاب ملتوی کیا گیا ہے یہ بھی ہم بہاری اکثریت سے جیت کر ایوان میں اکثریت ثابت کریںگے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ چیئرمین کے انتخاب کے لئے اگر پارٹی کی رجسٹریشن لازمی ہوئی تو وہ بھی کرائیں گئے نہی تو سندھ اور عوام دوست جماعت مسلم لیگ فنکشنل کے ساتھ ہوں گئے۔ایک سال کے جواب میں کہ آپ پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے ساتھ میل سکتے ہیں کہ جواب میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میری خواہش اور کوشش ہو گءکہ بھٹو خاندان کے ساتھ سیاست کروں اور زرداری کی وجہ سے جو جو دوریاں اور نفرت پیدا ہوئی اس کو ختم کروں۔میں ہر وہ سیاست اور کام کروں گا جو سندھ اور عوام کے مفاد میں ہو گا ۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا وہ بلدیاتی انتخاب کے آخری مرحلے میں کراچی کے علاقوں لیاری ملیر کماڑی کورنگی اور دیگر سندھی بستیوں میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے میدان میں اﺅں گا۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا حکومت نے اگر آباد گاروں کے مطالبہ پر گنے کی قیمت 200 روپے فی من نہیں کرتی تو میں سندھ کے آباد گاروں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…