نئی دہلی (نیوزڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کا دوروزہ بزنس فور م بھی ملتوی کر دیاگیا ہے جو 30نومبر سے نئی دہلی میں شروع ہونا تھا ۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے مقامی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی گلو کار غلام علی اور سابق وزیر خارجہ خورشیدمحمود قصوری سمیت دیگر شخصیات سے انتہا پسند عناصر کی زیادتیوں کے بعد پاکستانی تاجر بھارت آنے کےلئے تیار نہیں ۔ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق تاجروں نے بھارتی حکومت سے تحفظ کی یقین دہانی کا مطالبہ کیا تھا لیکن بھارت کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا اس فورم سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کا امکان تھا ۔فورم کی سربراہی سنیل کانت منجال جبکہ پاکستان کی طرف سے سید جاوید علی شاہ کرتے ہیں ۔