منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

چاند مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے عین اوپر نمودار

datetime 5  اکتوبر‬‮  2026 |

مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے عین اوپر مکمل چاند نمودار ہوا ۔عرب ٹی وی کے مطابق پیر کی صبح حرم میں موجود لوگوں نے یہ منظر دیکھا ۔

سال یہ دوسرا موقع ہے جب چاند اپنی اس مخصوص پوزیشن پر پہنچا،سعودی میڈیا کے مطابق جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے بتایا کہ چاند مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 50 منٹ اور 31 سیکنڈ پر اپنی انتہائی بلندی پر تھا جبکہ پاکستان میں اس وقت صبح 9 بج کر 50 منٹ ہوئے تھے۔اس مرحلے پر چاند تقریبا 89.87 ڈگری کے زاویے پرتھا جس کے باعث مکہ مکرمہ سے دیکھنے والوں کو یہ خانہ کعبہ کے عین اوپر محسوس ہوا۔یہ منظر انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا تھا تاہم صبح کے وقت سورج کی روشنی موجود ہونے کے باعث چاند رات کی نسبت قدرے مدھم نظر آیا۔فلکیاتی ماہر کے مطابق چاند کی یہ پوزیشن صرف خوبصورت منظر ہی نہیں بلکہ ایک قدرتی رہنما بھی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ چاند ان کی مکہ کی جانب اتنی ہی درستگی کے ساتھ رہنمائی کرتا ہے جیسے سمارٹ فونز کی ایپلیکشنز کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…