اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن میں 11 ماہ کی بیٹی کے قتل میں ملوث گرفتار باپ عامر نے اعتراف جرم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاﺅن میں 11 ماہ کی بچی ماہ نور کے قتل میں ملوث باپ نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے اور مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر کا گزشتہ روز باتھ روم میں صابن نہ ہونے کی وجہ سے بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے بیوی اور بچی پر تشدد کیا تھا۔