کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے گھٹ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 322 ڈالر فی اونس میں فروخت ہورہا ہے۔



















































