کراچی (این این آئی) کویت میں مقیم پاکستانی نڑاد کاروباری شخصیت معیز احمد مرزا نے اپنی بین الاقوامی تعلیمی کمپنی ایم ای سی اسٹڈی گروپ کے ذریعے انگلینڈ کے نان لیگ فٹبال کلب پلیمتھ پارک وے ایف سی خرید لیا۔
کراچی میں پیدا ہونے والے معیز مرزا انگلش فٹبال کلب کے مالک بننے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت شاہد خان انگلینڈ کے ایک فٹبال کلب کے مالک بن چکے ہیں۔1988ء میں قائم ہونے والا پلیمتھ پارک وے اپنا ہوم گراؤنڈ بولیٹھو پارک میں رکھتا ہے اور اس وقت انگلش فٹبال کے ساتویں درجے کی سدرن لیگ پریمیئر ڈویژن ساؤتھ میں کھیل رہا ہے۔ کلب اپنے ہی شہر کے معروف کلب پلیمتھ آرگائل سے چار ڈویژن نیچے ہے۔
معیز مرزا نے کلب کی خریداری کے بعد طویل المدتی منصوبوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خواب ہے کہ آئندہ 10 برس میں پلیمتھ پارک وے کو انگلش فٹبال لیگ تک پہنچایا جائے۔نئے مالک کے منصوبوں میں کلب کو بتدریج انگلش فٹبال کے اعلیٰ درجات تک لے جانا شامل ہے۔



















































