صوابی ( آئی این پی ) بارات میں شامل تین موٹر کار اور فلائنگ کوچ آپس میں ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق موضع تر لاندی سے موٹر کاروں میں بارات موضع ٹوپی جارہی تھی جب گاڑیاں بسمہ اللہ ہوٹل ملک آباد اعظم آباد چوکی کے مقام پر پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث موٹر کاریں اور سامنے سے آنے والی ایک فلائنگ کوچ آپس میں ٹکرا گئی جس میں ایک خاتون زوجہ عطائ محمد سکنہ کالو خان اور نیاز محمد سکنہ آدینہ موقع پر جاں بحق جب کہ دختر زریں داد سکنہ بائی خان مر دان سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو صوابی اور کالو خان ہسپتالوں کو منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ کالو خان نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔