جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

پیاز ایک ہفتے میں7فیصدمہنگی، قیمت65روپے کلوہوگئی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آ ئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں معمولی 0.07 فیصد کمی ہوئی۔پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19 نومبر 2015 ختم ہفتے میں ہفتہ وار بنیادوں پر 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس دوران سب سے زیادہ اضافہ پیاز کی قیمت میں ہوا۔گزشتہ ہفتے ملک میں پیاز کی اوسط قیمت 65 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی جو اس سے ایک ہفتے قبل 60.6 روپے کلوتھی، اس طرح ایک ہفتے میں پیاز 7.15 فیصد فی کلومہنگی ہوئی، اس کے علاوہ ماچس، چینی، ایل پی جی، انڈے، دال پکی ہوئی فی پلیٹ، تیار چائے فی کپ، پکانے کا تیل (ٹن)، آلو، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، بڑے کا گوشت پکا ہوا فی پلیٹ، دال ماش، ویجیٹیبل گھی (ٹن)، گندم، گڑ، تازہ دودھ، دہی، آٹا، دال چنا کی قیمتیں بھی بڑھیں جبکہ سب سے زیادہ کمی ٹماٹر کی قیمت میں11.81فیصد ہوئی جو فی الوقت 85.41 روپے سے گھٹ کر ملک میں اوسطاً 75.32 روپے فی کلوگرام دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ زندہ مرغی، باسمتی ٹوٹا چاول، اری 6 چاول، لہسن، ویجیٹیبل گھی (تھیلی/کھلا)، دال مسور، دال مونگ اور کیلے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…