اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلدیاتی الیکشن نتائج سے ن لیگ کی اکثریت کی توثیق ہو گئی:شہباز شریف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہےکہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں بھاری اکثریت کی توثیق کردی ہے، کسی کرپٹ یا سفارشی کو مقامی حکومتوں میں عہدہ نہیں دیاجائےگا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سہگل آباد ضلع چکوال میں الف نون پیرنٹس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہائی اسکول کاافتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ چکوال کے ارکان اسمبلی اور مخیر حضرات ملک اشرف نوابی کی طرح تعلیم اور صحت کے ادارے قائم کرنے کے لیے آگے آئیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ن لیگ کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیاہے، اس کی لاج رکھیں گے،کسی کرپٹ کو برداشت نہیں کروں گا،چیئرمین یا نائب چیئرمین کاعہدہ کسی سفارشی کونہیں لینے دوں گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت 2018 ءتک دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرو بحالی کے لیے 150 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، ساڑھے 3 کروڑ سے زائد لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 70 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اس موقع پر کپس ہائی اسکول تعمیر کرنے والی شخصیت اشرف نوابی نے کہاکہ آج ان کا خواب پورا ہوگیا۔سہگل آباد میں کپس اسکول کی پرشکوہ عمارت کے ساتھ ایک خوبصورت مسجد اور لائبریری بھی تعمیر کی گئی ہے،اسکول میں مختلف ممالک سےماہر اساتذہ آئیں گے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…