پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات، محمد رضوان کا پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ

datetime 14  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر کرکٹر محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں کرکٹر محمد رضوان نے بتایا ہے کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کررہے ہیں،تحقیقات مکمل ہونے کا انتظار ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ ڈریسنگ روم لیکس کی تحقیقات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد وہ نیوز کانفرنس بھی کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے این سی سی آئی اے میں پیشی اور کیس پر مزید بات سے گریز کیا۔یاد رہے کہ 10 ستمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش ہوگئے تھے، جہاں انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس اور موبائل فون سے حاصل ہونے والی معلومات سے متعلق دونوں کرکٹرز سے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے فون ان لاک کرنے اورفرانزک کرانے کا تعین کیا جارہا ہے۔

فرانزک کن چیزوں پر ہوگا اسکا تعین کیا جارہا ہے، کھلاڑیوں کے موبائل فون فرانزک میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔امام الحق اور محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جلد تحریری جواب جمع کرانے کی یقین دہائی کرائی ہے، موبائل فرانزک کے بعد بینک اکاںٹ کی جانچ پڑتال یا دیگر امور نمٹانے کا فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے دونوں کھلاڑیوں سے انگلینڈ میں قیام کے دوران ان کے رابطوں اور ملاقاتوں پر بھی سوالات کیے جبکہ موبائل فونز پر گفتگو اور ڈریسنگ روم کی حساس معلومات لیک ہونے پر بھی پوچھ گچھ کی گئی۔خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق ان کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔ پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل فون متعلقہ اداروں کو بھیج دیے تھے، این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل معلومات کی بنیاد پر تفتیش کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…