اسلام آباد(نیوزڈیسک) مخدوم امین فہیم کی وفات ،بلاول بھٹوزرداری کوپارٹی کاسربراہ بنائے جانے کاامکان ۔پرویزمشرف دور میں جب پیپلز پارٹی کی قیادت ملک سے باہر تھی اور انتخابات ہوئے تھے تو پاکستان پارٹی پارلیمنٹرین کے نام سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے ارکان شریک ہوتے تھے اس کے سربراہ مخدوم امین فہیم تھے جو اپنی وفات تک اس کے سربراہ رہے اب پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا نیا سربراہ کون ہوگا اس بارے میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔عارضی طور پر شیری رحمان کو اس کی سربراہ بنایا گیا ہے لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلاول بھٹو نئے سربراہ ہونگے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کے وفاقی وزیراحسن اقبال بارہااپنی پریس کانفرنسزمیں یہ کہتے رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نام کی کوئی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈنہیں ہے اورانہی کے بقول پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ مخدوم امین فہیم ہیں ۔اب مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد اب پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا نیا سربراہ کون ہوگا اس بارے میں ملک کے سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔