اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریحام خان کوپارٹی میں شمولیت کی دعوت ،قیادت دینے کااعلان . پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان جوکہ ان دنوں لند ن میں ہیں ان کوپاکستان کی عام آدمی پارٹی نے سربراہ بننے کی دعوت دے دی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے چیرمین نے دعوی کیاہے کہ ہم ریحام خان سے رابطے میں ہیں اورہمیں ریحام خا ن نے ابھی تک مثبت جواب دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان ان دنوں لندن میں ہیں اورلیبرپارٹی سے منسلک ہیں تاہم ان کوپاکستان کی سیاست میں زیادہ دلچسپی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے چیرمین کے مطابق انہیں ریحام خان نے ابھی تک مثبت جواب دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ریحام خان کے پارٹی میں شمولیت کے بعد ان کوپارٹی کی قیادت سونپ دی جائے گی ۔