اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی روپیہ زوال پذیر ہے اور بیرون ملک سیرو سیاحت کی غرض سے جانے والے پاکستانی باشندوں کو دوسرے ممالک کی کرنسی سے تبادلہ کرتے وقت اپنی کرنسی ہیچ نظر آتی ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا میں ایسے متعدد خوبصورت ترین ممالک ہیں جہاں پہنچ کر پاکستانی سیاح خود کو امیر سمجھنے لگتے ہیں اور ان کی نظروں میں اپنے روپے کی قدر بھی بڑھ جاتی ہے۔ ذیل میں کچھ ایسے ہی ممالک کا ذکر کیا جا رہا ہے جو قدرتی مناظر سے بھرپور ہیں اور سال بھر سیاحوں کی توجہ کامرکز بنے رہتے ہیں۔ نیز یہاں پاکستانی کم رقم خرچ کر کے بہتر انداز میں لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ایران میں پاکستانی ایک روپے کی قدر 284 ایرانی ریال کے مساوی ہے۔ انڈونیشیا میں پاکستانی ایک روپے کی وقعت 129 انڈونیشین روپے کے برابر ہے۔ کولمبیا میں ایک پاکستانی روپے کے بدلے تقریباً 30 کولمبین پیسو ملتے ہیں۔ یورپی ملک آئس لینڈ میں پہنچ کر پاکستانی ایک روپے کی قدر 1.25 آئرک لینڈک کرونا ہو جاتی ہے۔ ہنگری میں پاکستانی ایک روپے کے بدلے پونے تین ہنگیرین فورنٹ ملتے ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جاپان کی کرنسی بھی پاکستان سے کم ہے اور یہاں ایک پاکستانی روپے کے بدلے 1.61 جاپانی ین حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ چلی کے پیسو کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر تقریباً سات گنا زیادہ ہے۔ وسطی ایشیا کے ملک قازقستان کے 2.92قازقستانی ٹینگ ایک پاکستانی روپے کے مساوی ہیں۔ ایک اور ترقی یافتہ ملک جنوبی کوریا میں پاکستانی روپے کی وقعت 11 گنا بڑھ جاتی ہے۔ ایک پاکستانی روپے کی قدر1.35سری لنکن روپے کے مساوی ہے