ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

چہل قدمی سے بھی پیسے کی کمائی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کیا آپ کو ورزش کا عزم کرنا دنیا کا مشکل ترین کام لگتا ہے؟ مگر آپ کو اس کے بدلے کسی جانب سے معاوضہ دیا جائے تو پھر؟جی ہاں یہی وہ خیال ہے جو بٹ واکنگ کے پیچھے موجود ہیں۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی اور مارکیٹ پلیس کی ایک اپلیکشن جو آپ کو دس ہزار قدم چلنے پر 1 بٹ واکنگ ڈالر ادا کرے گی۔اس ایپ کو تیار کرنے والی کمپنی کے خیال میں اس کی مدد سے لوگوں کو کھڑے ہوکر آگے بڑھنے پررضامند کیا جاسکے گا۔ کمپنی کے بانیوں کو توقع ہے کہ اس عادت کی مدد سے ترقی پذیر ممالک کے شہریوں کو ایک اور ذرائع آمدن حاصل ہوجائے گا۔کمپنی نے اس حوالے سے ملاوی نامی ملک میں بٹ واکنگ ہب قائم کیے ہیں تاکہ صارفین کو اس ڈیجیٹل کرنسی کی تجارت اور خرچ کرنے کاطریقہ سیکھایا جاسکے جو وہ بٹ واکنگ کی مدد سے کمائے گے۔بظاہرتو یہ ایک اچھا خیال نظر آتا ہے مگر اس ایپ کے ذریعے ہونے والی ادائیگیاں کہیں اور سے ہوتی ہیں۔کمپنی چہل قدمی کے بدلے معاوضہ دینے کے لیے شراکت داروں کی تلاش میں ہے اورامکان ہے کہ اپنے صارفین کا ڈیٹا اشتہاری یا اسپورٹس برانڈز کے حوالے کرکے معاوضہ دینے کے لیے پیسے حاصل کرے گی۔تاہم اس ایپ کے ذریعے اضافی آمدنی کو حاصل کرنے کی کوشش سے پہلے جان لیں فی الحال بٹ واکنگ میں شمولیت کسی کے انوائیٹ کرنے پر ہی ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…