اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد نیا ریٹ 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے مقرر ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے کم ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 406 ڈالر پر آگئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے بھی منسلک ہوتی ہے۔



















































