اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

میسی کیساتھ ان کا شرٹ نمبر 10 ریٹائر کرنے کا ارجنٹینا کا خواب ادھورا رہ گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2026 |

بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم ان کی مشہور نمبر 10 شرٹ کو مستقل طور پر ریٹائر کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا 2024 میں کہہ چکے تھے کہ میسی کے قومی ٹیم سے الگ ہونے کے بعد نمبر 10 کو ریٹائر کردیا جائے گا تاہم فیفا کے قوانین اس فیصلے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔فیفا قوانین کے مطابق فیفا ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں کھلاڑیوں کو صرف ایک سے 26 تک کے شرٹ نمبرز دیے جاسکتے ہیں،چونکہ اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ 26 کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں اس لیے بڑے ٹورنامنٹس میں نمبر 10 کو مستقل طور پر خالی رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

ارجنٹینا ماضی میں ڈیاگو میراڈونا کی نمبر 10 شرٹ ریٹائر کرنے کی کوشش کرچکا ہے، 2002 ورلڈ کپ سے قبل فیفا نے اجازت نہیں دی تھی اور ایریل اورٹیگا نے یہ نمبر پہنا تھا۔یوں میسی کے بعد بھی کسی کھلاڑی کو یہ تاریخی شرٹ پہننا ہوگی تاہم میسی کی عظیم میراث اور ارجنٹینا کے فٹبال پر ان کا اثر آنے والی نسلوں تک برقرار رہے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…