اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی اے اے کے مطابق آؤٹ سورس ملازمین کی کم از کم تنخواہ میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی شرح کے اطلاق کے بعد تمام متعلقہ کنٹریکٹرز کو مقررہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق سیکیورٹی عملے سمیت پی اے اے کے تحت خدمات انجام دینے والے دیگر تمام آؤٹ سورس ملازمین کو کم از کم 40 ہزار 700 روپے ماہانہ اجرت دی جائے گی۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ موجودہ اور توسیع شدہ تمام آؤٹ سورسنگ معاہدوں میں نئی کم از کم اجرت کا نفاذ لازمی ہوگا۔ کنٹریکٹرز کو ملازمین کے ای او بی آئی اور سوشل سیکیورٹی سے متعلق واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق نئی اجرت کا مقصد آؤٹ سورس ملازمین کو مقررہ قانونی کم از کم تنخواہ کی فراہمی اور ان کے بنیادی مالی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔



















































