ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

انگلش کرکٹر کی مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک، وسیم اکرم کے ہم پلہ آگئے

datetime 5  ستمبر‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)سسیکس کائونٹی کے فاسٹ بولر ہنری کروکومب نے ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس کرکے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی۔تفصیلات کے مطابق ہنری کروکومب نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک ہی ہفتے کے دوران مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرکس کیں۔

اگست کے آخری ہفتے میں سمرسیٹ کے خلاف میچ میں کروکومب نے پہلے کریگ اوورٹن کو 54 رنز پر آئوٹ کیا جس کے بعد مائیکل پریٹوریئس اور جیک لیچ کو پویلین بھیج کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ان کی عمدہ بولنگ کی بدولت سمرسیٹ کی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سسیکس نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کی تاہم میچ ڈرا ہوگیا۔گزشتہ روز ایسیکس کے خلاف میچ کے دوسرے روز کروکومب نے ایک بار پھر تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے سائمن ہارمر کو ایل بی ڈبلیو کرنے بعد زمان اختر اور شین سنٹر کو پہلی ہی گیند پر آئوٹ کرکے مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

کروکومب کی اس شاندار کارکردگی کے باعث ایسیکس کی ٹیم 177 رنز پر آٹ ہوئی اور سسیکس نے پہلی اننگز میں 98 رنز کی برتری حاصل کرلی۔اس کارنامے کے ساتھ کروکومب فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے ساتویں بولر بن گئے ہیں۔ان سے قبل 1868 میں جورج فریمن، 1963 میں جوگندر را، 1979 میں مائیک پروکٹر، 1996 میں ڈین ہیڈلی، 1999 میں وسیم اکرم اور 2024 میں دیپک دھاپولا یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…