اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں آئندہ گھنٹوں کے دوران تیز اور موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں اس وقت موسم ابرآلود ہے اور مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔
بارشوں کے پیش نظر واسا نے نشیبی علاقوں میں اضافی عملہ اور ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔ نالہ لئی کے اطراف بھی ریسکیو 1122، واسا اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب نالہ لئی سمیت شہر کے دیگر نالوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا کے متعلقہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔



















































