جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کے تقریباً ایک سال بعد اپنے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ لباس اور سلور بلونڈ بالوں میں نظر آئیں مگر مداحوں کی توجہ ان تصاویر سے زیادہ ان کے کیپشن نے حاصل کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق گلوکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس کے حوالے سے سنگل لکھا جسے ان کی جانب سے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق قرار دیا جا رہا ہے۔آئمہ بیگ اور معروف فیشن برانڈ راستہ کے سی ای او زین احمد نے گزشتہ برس اگست میں نجی تقریب میں شادی کی تھی، دونوں کا نکاح کینیڈا میں ہوا تھا جس کی تصاویر بھی گلوکارہ نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

شادی سے قبل بھی دونوں اپنے تعلق کے حوالے سے کھل کر اظہار کرتے رہے تھے مگر حالیہ عرصے میں آئمہ بیگ کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں۔اب گلوکارہ کی جانب سے خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی ہیں جبکہ زین احمد کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ آئمہ بیگ کے ایک تازہ انسٹاگرام کامنٹ نے ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل اور علیحدگی کی قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سنگل کا مطلب سنگل ہی ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…