ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

تیسرا نکاح کرنے پر شوہر دوسری بیوی کے ہاتھوں قتل

datetime 4  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سرگودھا: کوٹ مومن کے نواحی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا

جہاں مبینہ طور پر شوہر کی تیسری شادی پر دوسری بیوی نے اسے قتل کرنے کے بعد خود بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کے ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے ترجمان کے مطابق واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جبکہ مزید شواہد کی بنیاد پر معاملے کی چھان بین جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول نے واقعے سے تقریباً ایک ہفتہ قبل تیسری شادی کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کی دوسری بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سو رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون نے چارپائی کا پایا استعمال کرتے ہوئے شوہر کے سر پر وار کیا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بعد ازاں خاتون نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول نے اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد دوسری شادی کی تھی اور اس کے بعد تیسری شادی کرلی۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…