جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نعیم الحق نے ریحام خان کو غیر اخلاقی ٹیکسٹ میسج بھیجے,بابر ایس اکبر

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ناراض بانی رہنما بابر ایس اکبر نے دعویٰکیا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو تحرک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق غیر اخلاقی ٹیکسٹ میسج بھجوایا کرتے تھے ۔ نعیم الحق نے تحریک انصاف کراچی کی مقتول رہنما زہرہ شاہدہ کو بھی اسی طرح کی ای میل بھجوائی تھی جس کی پارٹی میں تحقیقات ہوئی تھیں۔ اسی طرح کے لوگوں نے تحریک انصاف کو اس نہج پر پہنچادیا ہے کہ اسے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں بھی شکست ہوئی۔ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بات چیت کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ جب ریحام خان نجی ٹی وی میں اینکر کیلئے کام کر رہی تھیں انہوں نے مجھے بلوایا وقفے کے دوران انہوں نے مجھے اپنے بلیک بیری فون کے وہ میسج دکھائے جو نعیم الحق نے انہیں بھجوائے تھے۔ ریحام خان نے کہا تھا کہ انہوں نے عمران خان کا انٹرویو کرنے کیلئے نعیم الحق سے رابطہ قائم کیا لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ نعیم الحق نے مجھے غیر اخلاقی ٹیکسٹ میسج کئے ہیں اور کئی مطالبات بھی کئے ہیں اور مجھے کہنے لگیں کہ خان صاحب کے گرد ایسے لوگ کیوں جمع ہیں جس پر میں نے کہا کہ کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں پارٹی سے ناراض ہوں آپ خود اس بارے میں خان صاحب سے بات کرلینا ۔ ریحام خان نے اپنے انٹرویو میں ان پیغامات کا حوالہ دیا ہے تاہم نام نہیں لیا۔ چونکہ انہوں نے مجھ سے بات کی تھی تو اور مجھے یہ پیغام بھی دکھائے تھے جو یقینا ان کے بلیک بیری میں محفوظ ہوں گے۔
روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے کہا کہ نعیم الحق اس سے قبل زہرہ شاہد نے بھی پارٹی کو بتایا تھا کہ نعیم الحق انہیں نا مناسب ای میل کرتے تھے اور یہ شکایات جہانگیر ترین سے بھی کی تھیں۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور نظریاتی لوگوں کو آگے لائیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…