اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ حرا مانی کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے،
جس پر بعض صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ کے میک اپ آرٹسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ ویڈیو میں حرا مانی کو شوٹنگ سیٹ پر صوفے پر آرام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ میک اپ آرٹسٹ ان کا میک اپ مکمل کررہے ہیں۔اس دوران میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ کے لیے پسندیدگی اور تعریف پر مبنی گفتگو بھی کی۔ ویڈیو کے ایک حصے میں انہیں حرا مانی کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔حرا مانی اور ان کے میک اپ آرٹسٹ کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، تاہم ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی ایک تعداد نے دونوں کے انداز پر اعتراض کیا۔ کچھ صارفین نے اسے نامناسب قرار دیتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے حرا مانی اور میک اپ آرٹسٹ کو مشورہ دیا کہ انہیں ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے، جبکہ ایک اور صارف نے میک اپ آرٹسٹ کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور تبصرے صارفین کی ذاتی آرا پر مبنی ہیں۔ تاحال حرا مانی کی جانب سے وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
View this post on Instagram



















































