اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،
جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے ہوگئے ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 84 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح ڈیزل بھی 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 4 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔



















































