ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

رضوان اور امام کیلئے بورڈ کا شکنجہ تیار، سخت کارروائی کا امکان

datetime 2  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کے حوالے سے اہم اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو مستقبل قریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انگلینڈ کے دورے کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو چوتھے روز 194 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے بعد محمد رضوان اور امام الحق کو ہنگامی طور پر وطن واپس بھیج دیا گیا، جس کے بعد دونوں کھلاڑی بورڈ کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کی ماضی میں مبینہ جعلی انجری کے معاملے اور لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کے باعث دونوں اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے پر بورڈ نے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ کارروائی کی صورت میں امام الحق کو ایک سے دو سال تک پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب محمد رضوان بھی بورڈ کی جانب سے سخت نگرانی میں ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ صرف ایک رن بنا کر غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے تھے، جس پر ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کی جانب سے تحفظات سامنے آئے ہیں۔

محمد رضوان پاکستان کی جانب سے 47 ٹیسٹ، 103 ون ڈے اور 106 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کو ان کے طرزِ عمل اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر بھی تشویش ہے اور اس حوالے سے ان سے وضاحت طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق محمد رضوان پہلے ہی پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں اور اب ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی ان کی جگہ خطرے میں ہے۔ تاہم اگر بورڈ کی جانب سے کسی قسم کی تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی تو محمد رضوان کو بھی سخت قواعد کے تحت فیصلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…