بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور: ملازمت کے بہانے بلاکر شادی شدہ خاتون سے بیٹی کی موجودگی میں اجتماعی زیادتی

datetime 2  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) لاہور میں ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرکے ایک شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر گھر میں لے جایا گیا، جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کی درج ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون کو اس کے سسرالی رشتے دار کی مبینہ ملی بھگت سے ایک گھر پہنچایا گیا، جہاں پہلے سے موجود دو افراد نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ایف آئی آر کے مطابق افسوسناک واقعے کے دوران متاثرہ خاتون کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی۔پولیس کے مطابق خاتون اپنے بہنوئی عمران کے ہمراہ ملازمت کے سلسلے میں 5 نمبر اسٹاپ پہنچی تھی، جہاں سے اسے مبینہ طور پر گھر لے جایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…