منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ کا گھروں کے باہر غیر قانونی اور رکاوٹ بننے والے ریمپ ہٹانے کا حکم

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈ زسائیڈ پر ری سائیکلڈ پلاسٹک سے بنے ڈرین کور لگانے کا حکم دیا اور ہر شہر کے داخلی راستوں کے اطراف سرسبز گراسی پلاٹ پر شہر کا نام آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے اون سورس پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سڑکوں کے اطراف اور سڑکوں کے درمیان کنکریٹ کے گملے رکھنے کی پابندی پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں اون سورس ریونیو سے 20 پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔ ضلع سرگودھا میں 8 ، ضلع خوشاب میں 6 اور ضلع بھکر میں بھی 6 پراجیکٹ مکمل ہوں گے۔اون سورس ریونیو میں سرگودھا شہر میں 5مرکزی روڈز کی تعمیرو توسیع اور بحالی کا پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیری روڈ، آزاد روڈ، اردو بازارروڈ، پائلٹ چوک، خیام چوک اوور ہیڈ برج روڈکی تعمیر وتوسیع کی جائیگی۔ خوشاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 6 منصوبے اون سورس ریونیو سے مکمل ہوں گے۔ جہاز چوک، ڈی پی ایس سکول، سہگل چوک، میانوالی روڈ، مین بازار قائد آباد اور نور پور تھل روڈشامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھکر میں بھی 6پراجیکٹ اون سورس ریونیو سے مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔ جی پی او چوک روڈ،ٹی ڈی اے روڈ، کلور کوٹ روڈ،منکیرہ سٹی روڈ اور دیگر روڈ شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھکرکے داخلی راستوں پر سرسبز و شاداب پلاٹ پر شہر کا نام آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور بھکر سمیت دیگر شہروں کے پرہجوم روڈ پر الیکٹرونک سگنل نصب کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راجن پور میں 6 اون سورس ریونیو پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ کتب کنال تا انڈس ہائی وے، پوسٹ آفس روڈ، آکل پور ، فتح پور روڈاون سورس میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روجھان، کوٹ مٹھن، جام پور، داجل سمیت دیگر دیہی علاقوں میں سیوریج اور ڈرینج کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گھروں کے باہر غیر قانونی اور رکاوٹ بننے والے ریمپ ہٹانے کا حکم دیا اور دیہات میںسیوریج اور ڈرینج منصوبے ترجیحاً مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راجن پور شہر اور متعلقہ تحصیلوں کے لئے مزید ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی طلب کر لیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…