کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زر داری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے عمران خان کو عمر کوٹ کی ایک نشست جیتنے پر مبارکباد دے دی۔جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک طنزیہ پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عمر کوٹ کی 28میں سے ایک نشست جیتنے پر مبارکباددی اور کہا کہ ناپیر جو نا میر جو ،ووٹ صرف تیر جو۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل عمر کوٹ، سانگھڑ و دیگر سندھ کے اضلاع میں جلسے کئے تھے اور پیپلز پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھامگر اس کے باوجود عمران خان سندھ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔