بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

ریشم غربت پر لیلیٰ کا مذاق اڑایا کرتی تھی، میرا کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی قریبی دوست اور اداکارہ لیلیٰ کے ماضی کے مشکلات بھرے حالات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ ریشم کے حوالے سے اہم الزامات عائد کیے ہیں۔

لیلیٰ ان دنوں ایک پاکستانی ریئلٹی شو کا حصہ ہیں، جہاں ان کی شخصیت اور دیگر شرکا کے ساتھ ان کا اندازِ گفتگو ناظرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

اسی دوران میرا نے سوشل میڈیا پر لیلیٰ کے لیے ایک تفصیلی پیغام جاری کیا اور مداحوں سے ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی۔میرا نے دعویٰ کیا کہ لیلیٰ نے اپنی زندگی میں انتہائی مشکل مالی حالات کا سامنا کیا۔ ان کے مطابق لیلیٰ نے کم عمری ہی سے اپنے خاندان کی ذمہ داریاں اٹھائیں اور کئی مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اہلخانہ کی کفالت کی۔اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ لیلیٰ کو ایک وقت میں مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران انہیں اپنی گاڑی، گھر اور زیورات سمیت متعدد چیزوں سے محروم ہونا پڑا۔

میرا نے الزام عائد کیا کہ لاہور میں تقریباً دو دہائیوں کے دوران ریشم کی جانب سے لیلیٰ کے مشکل حالات کا مذاق اڑایا جاتا رہا اور انہیں اس وقت نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی تھی جب ان کے پاس ذاتی گھر یا گاڑی بھی موجود نہیں تھی۔اداکارہ نے لیلیٰ کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی دوست اب زندگی میں سکون اور خوشیاں حاصل کریں اور مستقبل میں شادی کے بعد ایک خوشحال زندگی گزاریں۔

میرا نے ریئلٹی شو میں لیلیٰ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور انہیں شو کی ’کوئین‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی کی سب سے زیادہ مستحق امیدوار ہیں۔آخر میں میرا نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ لیلیٰ کی حمایت کریں اور انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر کامیابی دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…