پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

راولپنڈی؛ تھانے میں شہری کے چہرے پر جوتا مارنے کی ویڈیو وائرل، اہلکار معطل

datetime 31  اگست‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ گوجر خان میں باوردی پولیس اہلکار نے تھانے میں بیٹھے شخص کے چہرے پر جوتا مار دیا

جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کر دی اور انکوائری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک واقعے کے دوران فریقین کے مابین تنازع پر ون فائیو کال کے بعد فریقین کو تھانے منتقل کیا گیا تو اس دوران فیاض ججی نامی شخص بغیر جوتوں اور پھٹے ہوئے کپڑوں میں تھانہ گوجر خان میں بیٹھا ہوا تھا۔وائرل ویڈیو میں چند دیگر افراد کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں جو مبینہ طور پر دوسرے فریق سے ہیں۔دوران گفتگو پھٹے کپڑوں والے شخص اور کمرے میں بیٹھے افراد کے مابین تکرار ہوتی ہے تو فیاض ججی نامی شخص کوئی جواب دیتا ہے کہ اچانک مسلح باوردی پولیس اہلکار ہاتھ میں جوتا اٹھائے وہاں آتا ہے اور فیاض ججی کے چہرے پر جوتا رسید کر دیتا ہے۔ دوسرے افراد کو کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ تھانے بیٹھ کر بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔پولیس اہلکار کو چہرے پر جوتا مارتے ہوئے مذکورہ کو خاموش رہنے کا حکم دیتے بھی سنا جا سکتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق فریقین مکان پر مبینہ قبضے پر لڑائی جھگڑے کے معاملے پر ون فائیو کال کے بعد تھانہ گوجرخان میں منتقل کیے گیے تھے

تاہم اسی دوران پولیس کانسٹیبل کی جانب سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا۔ادھر سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے ویڈیو کا نوٹس لیا اور تھانے میں شہری سے ناروا سلوک اور تشدد کیا۔تھانہ گوجرخان کے کانسٹیبل احتشام کو فوری معطل کلوز لائن کرکے چارج شیٹ جاری کر دی گئی جبکہ ایس پی صدر کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔سی پی او راولپنڈی کے مطابق کسی شہری پر تشدد یا ناروا سلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…