پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

پلمبر بن کر گھر میں داخل ہونے والے ملزمان 16 تولہ سونا اور 50 ہزار روپے لے اڑے

datetime 31  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)عزیزآباد کے علاقے آصف نگر بلاک 9 میں پلمبر کے بھیس میں آنے والے دو مبینہ ملزمان گھر سے 16 تولہ سونا اور 50 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کردی گئی ہے جس میں مبینہ ملزمان کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واردات 28 اگست کو مکان نمبر Rـ186 میں پیش آئی۔ متاثرہ شہری شاہد کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں خواتین اور بزرگ والدین موجود تھے۔

متاثرہ خاندان کے سربراہ نماز کے لیے گھر سے روانہ ہوئے تو راستے میں دو افراد سے ملاقات ہوئی، جنہوں نے خود کو پلمبر ظاہر کیا۔متاثرہ شخص کے مطابق نماز کی ادائیگی کے بعد جب وہ گھر واپس پہنچا تو کچھ دیر بعد وہی دونوں افراد پلمبنگ کا کام کرنے کے بہانے گھر پہنچ گئے۔ راستے میں ہونے والی گفتگو کی وجہ سے اہلخانہ نے دونوں افراد پر اعتماد کیا اور انہیں گھر میں داخل ہونے دیا۔پلمبنگ کے کام کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر موقع کا فائدہ اٹھایا اور گھر سے 16 تولہ سونا اور 50 ہزار روپے نقدی چوری کرلی۔

واردات کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو فراہم کردی گئی ہے، جس میں مبینہ ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے اور واردات کے بعد وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بھی واضح طور پر نظر آرہے ہیں، جس کی مدد سے پولیس کو ان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکتی ہے۔متاثرہ خاندان نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی فوری شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور چوری کیا گیا سونا اور نقدی برآمد کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…