منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

ارجنٹینا سے عبرتناک شکست، بھارت بھی ہاکی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گیا

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

برسلز (این این آئی)ہاکی ورلڈ کپ میں ارجنٹائن سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی۔

بھارتی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ کے اہم پول میچ میں ارجنٹائن کے خلاف توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور 3ـ5 سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ارجنٹینا نے کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی دفاع کو دباؤ میں رکھا اور میچ کے پہلے ہی منٹ میں خواکین توسکانی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ چھٹے منٹ میں نیکولس ڈیلا ٹورے نے پینلٹی کارنر پر دوسرا گول بھی کر دیا۔بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ نے 10ویں منٹ میں پہلا گول کر کے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، تاہم ارجنٹینا کے ٹامس ڈومین نے 33ویں اور 45ویں منٹ میں گول بنا کر برتری کو 1ـ4 کر دیا۔53ویں منٹ میں لوکاس توسکانی نے ارجنٹینا کا پانچواں گول داغ دیاتاہم بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ نے 58ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اور ہاردک سنگھ نے 59ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک پر ایک اور گول کیا تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

پول ای سے نیدرلینڈز پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ تینوں میچز ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم اب 7ویں یا 8ویں پوزیشن کے لیے میچز کھیلے گی۔خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوچکی ہے، تاہم اب اسے 11ویں یا 12ویں پوزیشن کے لیے جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…