منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب میں ہزاروں برس قدیم نخلستان کے شواہد دریافت

datetime 24  اگست‬‮  2026 |

ریاض (این این آئی)شمال مغربی عرب میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایک ایسے قدیم نخلستان کے شواہد دریافت کیے ہیں

جو تقریبا 3200 برس قبل مختلف اقسام کے مقبول اور منفرد مٹی کے برتنوں کی تیاری اور تجارت کا اہم مرکز تھا۔محققین کے مطابق قریہ کے نخلستان میں دو رنگوں سے پینٹ کیے گئے برتنوں کے شواہد ملے ہیں۔ یہ قدیم برتن سیاہ اور سرخ رنگ کے منفرد جیومیٹریکل نقش و نگار، جانوروں کی علامتی تصاویر اور انسانی اشکال سے سجائے گئے تھے۔تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ برتن محض گھریلو استعمال تک محدود نہیں تھے بلکہ اپنی مخصوص بناوٹ اور ڈیزائن کی وجہ سے ایک طرح کی قدیم برانڈنگ رکھتے تھے اور ممکنہ طور پر دوسرے علاقوں میں بھی فروخت یا برآمد کیے جاتے تھے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈاکٹر مارتا لوسیانی کے مطابق یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ صحرائی نخلستانوں میں رہنے والی برادریاں کانسی کے دور میں بھی پسماندہ یا وسائل سے محروم نہیں تھیں بلکہ دستیاب محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جدید اور تخلیقی طریقوں سے کام کرتی تھیں۔محققین کا کہنا ہے کہ مٹی، پانی اور ایندھن جیسے ضروری وسائل کی کمی کے باوجود قریہ کے رہائشیوں نے اپنی منفرد سیرامک روایت تشکیل دی۔نئی تحقیق جرنل پی ایل او ایس ون میں شائع ہوئی ہے اور اس سے قدیم عرب معاشروں کی تجارت، ہنرمندی اور ثقافتی روابط کے بارے میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…