جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نثارمحمد خان کومیرٹ پرچیئرمین ایف بی آربنایا،اسحق ڈار

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈارنے ایف بی آر کے نئے چیئرمین نثارمحمد خان کی قیادت میں نئی ریونیو ٹیم کو کہنہ مشق قراردیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نثار محمد خان کی قیادت میں نئی ٹیم ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب اور ریونیو کے حجم میں مزید اضافہ کریگی۔بدھ کوکراچی اسٹاک ایکس چینج میں آل شیئرز اسلامک انڈیکس متعارف کرانے کیلیے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ حکومت اچھے اور ایماندر افسران کی خالصتاً میرٹ پر تقرریاں کر رہی ہے۔ جن میں نثارمحمد خان شامل ہیں جنہوں نے بحیثیت ممبرکسٹمزایف بی آر اپنی سابقہ ٹیم کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یہی وجہ ہے کہ طارق باجوہ کی قیادت میں ایف بی آر کی سابقہ ٹیم نے ٹیکسوں کی وصولیوں میں 33 فیصد اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھ کر 10لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے بھی گزشتہ 2 سال میں بہت بہتر انداز میں کام کیا ہے اور وزارت خزانہ کے ماتحت تمام ادارے نہ صرف درست سمت پر چل رہے ہیں بلکہ ان اداروں کے درمیان باہمی ربط بھی قائم ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…