ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حکومت سندھ کا بلدیاتی اداروں کے ماہانہ فنڈز سے 33.3فیصد کٹوتی کا فیصلہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)حکومت سندھ نے مالی بحران کا شکار بلدیاتی اداروں پر ایک اور کاری وار کرتے ہوئے ان کے ماہانہ فنڈز سے 33.3فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔کٹوتی کا مقصد عدالتی حکم پر پنشنرز کو ادائیگی کرنا ہے ۔فنڈز کی قلت کے باعث شہر میں ترقیاتی کام بند ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے عدالتی احکامات پر پنشنرز کو ادائیگی کرنے کے لیے بلدیاتی اداروں کے ماہانہ فنڈز سے 33.3فیصد کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنشن ادائیگی کا کوئی ریکارڈ ضلعی حکومتوں کو فراہم نہ کرنے سے اس مد میں خور دبرد کا امکان زیادہ ہوگیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ ضلعی حکومتوں کا پراپرٹی شیئر بھی پنشن ادائیگی کے نام پرضبط کرلیا گیا تھا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مالی بحران کاشکار ضلعی حکومتیں مذکورہ کٹوتی برداشت نہیں کرسکیں گی۔قانون کے مطابق ماہانہ فنڈ میں سالانہ15 فیصد اضافہ ہونا چاہیے جبکہ حکومت سندھ نے 2007سے او ذیڈ ٹی فنڈ میں اضافہ نہیں کیاہے ۔ذرائع کے مطابق 8سال میں تنخواہوں میں کئی گنا اضافے سے ضلعی حکومتوں پر مالی بوجھ بڑھ گیااور فنڈز کی قلت کے باعث ضلعی حکومتوں میں ترقیاتی کام بند ہوگئے ہیں ،جس کی وجہ سے ترقیاتی کام بند ہونے سے شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی افسران سندھ حکومت کی زیادتی کا شکوہ تو کرتے ہیں مگر آواز اٹھانے سے ڈرتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کیا جائے تو تبادلے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت کے اس فیصلے سے آنے والے منتخب نمائندے براہ راست متاثر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…