اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت2.1 روپے ہو گئی ہے. تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی جبکہ خیبرپختونخواہ کیلئے بجلی کا خالص منافع 1 روپے 10 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کے نئے ریٹ سے خیبرپختونخواہ کا خالص سالانہ منافع 18 ارب 70 کروڑ روپے ہو جائے گا جبکہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ کو پن بجلی پر سالانہ 6 ارب روپے فکس خالص منافع ملتا تھا۔ ذرائع کے مطابق پن بجلی کا نرخ بھی ایک روپیہ 74 پیسے فی یونٹ سے بڑھا کر دو روپے ایک پیسہ کر دیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق واپڈا نے مالی سال 16-2015ء کیلئے پن بجلی کا نرخ 3 روپے 85 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے نرخ 2 روپے ایک پیسہ کیا ہے.