ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کا ماہانہ بل 480 ارب ،جلد نجکاری کردی جائےگی , وزیر پٹرولیم

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی جلد نجکاری کردی جائےگی ,سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کا ماہانہ بل 480 ارب روپے ہے‘ مل تنخواہوں کا خود انتظام نہیں کر پارہی جب تک واجبات ادا نہیں ہونگے گیس کی فراہمی بحال نہیں کی جاسکتی۔ سینٹ میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کو ملازمین کی تنخواہوں کا انتظام سیلز اور اپنے کاروبار کے ذریعے کرنا ہوتا ہے لیکن وزارت خزانہ تنخواہوں کے لئے فنڈز دے رہی ہے۔ سٹیل ملز نجکاری فہرست میں شامل ہے اور اس کی جلد سے جلد نجکاری کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہوں کی ایک سمری ای سی سی کو بھجوا دی گئی ہے۔ سمری منظور ہوتے ہی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سٹیل ملز کو گیس فراہم کرتی ہے تاہم اس کو واجبات ادا نہیں کئے جارہے۔ جب تک واجبات نہیں ملیں گے گیس کی فراہمی بحال کرنا ممکن نہیں۔ اجلاس کے دور ان چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ سٹیل ملز کی نجکاری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر نہیں ہونی چاہیے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کی طرف سے سٹیل ملز کی نجکاری کے معاملے پر اٹھائے جانے والے نکتے کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز کی نجکاری کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری ضروری ہے۔

دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…