جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

حصص مارکیٹمیں تیزی کے بعد مندی کی بڑی لہر رونما

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک ) آئی ایم ایف کی ڈی ویلیوایشن کے لیے دباو¿ کے باعث ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں کمی، خام تیل کی عالمی قیمت گرنے اور داخلی اقتصادی محاذ پر کوئی مثبت اطلاع نہ ہونے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو 22.58 پوائنٹس کی معمولی تیزی کے بعد مندی کی بڑی لہر رونما ہوئی۔
جس سے انڈیکس کی34000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد گر گئی، مندی کے باعث67.32 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے84 ارب94 کروڑ55 لاکھ99 ہزار474 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیزاور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر61 لاکھ18 ہزار 347 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی لیکن اس سرمایہ کاری کے باوجود مارکیٹ مندی کے گرداب سے نہ نکل سکی کیونکہ اس دوران میوچل فنڈز کی جانب سے25 لاکھ88 ہزار98 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے 25 لاکھ55 ہزار305 ڈالراور بروکرز کی جانب سے9 لاکھ74 ہزار944 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔
جس سے مارکیٹ تنزلی کی جانب گامزن ہوئی نتیجتاًکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 378.35 پوائنٹس کی کمی سے33958.12 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 366.28 پوائنٹس گھٹ کر20102.13 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 776.81 پوائنٹس کی کمی سے56868.61 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 6.56 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ52 لاکھ73 ہزار990 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار352 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں91 کے بھاو¿ میں اضافہ، 237 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…