جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی؛ امریکی ڈالر کی قدر107روپے کے قریب پہنچ گئی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی روپے کے زائدالقدر ہونے کے غیرذمے دارانہ بیان کے بعد غیرقانونی منی چینجرز اورسٹے بازوں کی دھڑا دھڑ امریکی ڈالر کی خریداری نے گزشتہ 2روز میں امریکی ڈالر کی قدر 1روپے سے زائد اضافے سے 107 روپے کی قریب پہنچا دی جبکہ ڈالر کی قدر110 روپے تک پہنچنے کی افواہوں کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے منگل کو فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ودیگر منی ایکس چینج کمپنیوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
جس میں ڈالر کی قدر پر قابو پانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت تمام ایکس چینج کمپنیوں کوبدھ سے این بی پی اور ایچ بی ایل ایکس چینج کمپنیوں کے توسط سے ڈالرفراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹوڈائریکٹر سید عرفان علی شاہ کو فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ترجمان کی پاکستانی روپے کے اوور ویلیو اوراس کی قدر میں5 تا20 فیصد کمی کے غیرذمے دارانہ بیان نے غیرقانونی منی چینجرز اورسٹے بازوں کے حوصلے بلند کردیے جنہوں نے اوپن مارکیٹ سے گزشتہ 2 روز میں اندھادھندڈالر کی خریداری کرکے روپے کی قدر کو تنزلی سے دوچار کیا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی کی نسبت ڈیمانڈ میں کئی گنا کا اضافہ ہوگیا۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی منی چینجرزسرعام ڈالر 106.50 روپے میں خریدرہے ہیں جس کی وجہ سے قانونی ایکس چینج کمپنیاں بھی اسی قیمت پر ڈالر کی خریداری پر مجبور ہیں جس پر ایگزیکٹوڈائریکٹراسٹیٹ بینک نے این بی پی اور ایچ بی ایل ایکس چینج کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ بدھ کوتمام ایکس چینج کمپنیوں کی ڈالر ڈیمانڈ حاصل کرتے ہی انہیں ان کی ضروریات کے مطابق امریکی ڈالر کی سپلائی کریں۔ ملک بوستان نے ”ایکسپریس“ کو بتایا کہ ایکس چینج کمپنیوں کو فی ڈالر105.90 روپے کے حساب سے سپلائی کی جائے گی جو وہ 106.20 روپے پرفروخت کر سکیں گے۔
انہوں نے روپے کی بے قدری پراسٹیٹ بینک کے فوری نوٹس لینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈالر کے طلب گاروں سے اپیل کی کہ وہ سٹے بازوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی افواہوں سے متاثر نہ ہوں جنہوں نے ڈالر کی قدر110 روپے تک پہنچنے کی افواہیں پھیلا کر اپنے پاس امریکی ڈالر کے وسیع ذخائر جمع کررکھے ہیں، عوام کو چاہیے کہ وہ قومی جذبے کے تحت امریکی ڈالر کی خریداری کا اس وقت تک بائیکاٹ کریں جب تک امریکی ڈالر کی قدر106 روپے سے نہ گھٹ جائے۔ انہوں دعویٰ کیا کہ رواں ہفتے کے اختتام تک امریکی ڈالر کی قدر106 روپے سے گھٹ جائے گی۔

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…