جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

نواز حکومت 2013سےاب تک7ارب ڈالر سے زائد قرض لے چکی

datetime 17  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نوازشریف حکومت نے نیاچاندچڑھادیا۔وہ کردکھایاجوسابق حکومتیں بھی نہ کرسکیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں موجودہ حکومت اکتوبر2013سے ستمبر 2015تک 7ارب 62کروڑ35لاکھ70ہزار ڈالر کا قرض لے چکی ہے جبکہ اسی عرصے میں 9ممالک پاکستان کو 4ارب 13کروڑ70لاکھ15ہزار ڈالر کی امداد بھی دے چکے ہیں۔ دی نیوز کے پاس موجود دستاویزات سے انکشاف ہوتا ہےکہ پاکستان کو قرض دینے والے ممالک میں چین سرفہرست ہے ،جس نے 6ارب51کروڑ40لاکھ ڈالر قرض دیا ، جبکہ دوسرے نمبر پر کوریا بھی 50کروڑ ڈالر پاکستان کو قرض دے چکا ہے، تیسرے نمبر پر سعودی عرب ہے، جس نے اس عرصے کے دوران پاکستان کو 33کروڑ70لاکھ ڈالر کا قرضہ دیا ۔ دوسری جانب برطانیہ پاکستان کو امداد دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے، روزنامہ جنگ کے صحافی شفیق اعوان کی رپورٹ کے مطابقجس نے پاکستان کو اس عرصے کے دوران 2ارب 15کروڑ20لاکھ ڈالر کی امداد دی ، جبکہ دوسرے نمبر پر امریکا ہے ، جس نے یوایس ایڈ کے نام سے جاری پروگرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب46کروڑ50لاکھ ڈالر امداد دی ، جبکہ اس زمرے میں تیسرا نمبر چین کا ہے جس نے29کروڑ70لاکھ74ہزار ڈالر امداد دی ۔ یہ قرضے اور امداد توانائی کے منصوبوں، سڑکوں کی تعمیر ، دفاعی منصوبوں، زلزلہ و سیلاب متاثرین ، پولیس اور امن و امان کے مسائل کے حل کیلئے ، عالمی حدت میں اضافے کے اثرات کے تدارک،طبی منصوبے، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن، تعلیمی منصوبوں، اندرون ملک نقل مکانی کے متاثرین(آئی ڈی پیز)، پن بجلی کے منصوبوں،بلدیاتی سروسز اور صوبوں کے مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائیگی۔ چینی امداد میں اس کی جانب سے قائد اعظم میوزیم کراچی کیلئے مختص کردہ 1کروڑ 30لاکھ یوان کی رقم بھی شامل ہے۔ اکتوبر 2013 سے ستمبر 2015 تک پاکستان کو چین سے 6.514ارب ڈالر قرض جبکہ 29کروڑ70لاکھ74ہزار ڈالر امداد ملی، جرمنی نے 7کروڑ49لاکھ80ہزار ڈالر قرض دیاجبکہ 4کروڑ67لاکھ 10ہزار ڈالر کی امداد دی۔ جاپان نے 5کروڑ کا قرضہ دیا،کوریا نے 50کروڑ ڈالر قرض کی مد میں دیئے۔ سعودی عرب نے 33کروڑ70لاکھ ڈالر کا قرضہ دیااور5کروڑ23لاکھ80ہزارڈالر کی امداد دی۔ برطانیہ نے 2ارب 15کروڑ20لاکھ ڈالر کی امداد دی۔ فرانس نے 11کروڑ47لاکھ90ہزار ڈالر قرض اور 28لاکھ40ہزار امداد دی جبکہ یوایس ایڈ کی جانب سے ایک ارب46کروڑ50لاکھ ڈالر امداد دی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…