جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

خام تیل کی قیمتیں برسوں تک کم سطح پر رہیں گی، آئی ایم ایف چیف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگارڈ نے خام تیل کی قیمتیں برسوں تک کم سطح پر رہنے کا انتباہ ظاہر کرتے ہوئے خلیجی ممالک پرزور دیا ہے کہ وہ اپنے بجٹ ان قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹ کریں۔
خلیجی ممالک کے وزرا اور حکام سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ممالک اب تیل اورگیس کی ا?مدنی پرانحصار نہیں کرسکتیں، ہم سمجھتے ہیں تیل کی قیمتیں جس سطح پراب ہیں وہ برسوں تک اسی لیول پر رہیں گی جس کے نتیجے میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو کسی حد تک مالیاتی ایڈجسٹمنٹس کرنا ہوں گی۔ انھوں نے کہاکہ جی سی سی ممالک کی شرح نمو ا?ئندہ سال 3.2 فیصد سے گھٹ کر 2.7 فیصد رہ جائے گی جبکہ تیل قیمتوں میں کمی کے باعث رواں سال تیل کی برا?مدی ا?مدنی2014 کے مقابلے میں 275ارب ڈالر کم ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ ایڈجسٹمنٹس میں اخراجات خاص طور پر پبلک سیکٹر ویجز پر سختی سے کنٹرول شامل ہونا چاہیے جبکہ نجی شعبے کی ترقی کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، جلد اچھی طرح سوچ سمجھ کر مالی استحکامی حکمت عملیاں اپنانے کی ضرورت ہے اور اس کا اظہار بھی کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتاچلے کہ کس قسم کی ایڈجسٹمنٹس کی جا رہی ہیں، ان ایڈجسٹمنٹس کا انحصار ہر ملک کے حجم اور ضرورت کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…