واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے متنازع مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار پنٹاگون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کلی فورنیا کے شہر سِم ویلی میں منعقدہ ایک ڈیفنس فورم سے خطاب میں کیا ۔انہوںنے کہاکہ چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر پر امریکا کو سخت تشویش ہے ، اور اس سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ امریکا یہاں سے بحری جہازوں کے آزادانہ گزرنے کو یقینی بنانے کےلئے آئندہ بھی اقدامات کرے گا۔ بیجنگ ، جنوبی بحیرہ چین کے زیادہ تر حصے کا دعویدار ہے ، اور یہ سالانہ پانچ کھرب ڈالر مالیت کا تجارتی راستہ ہے ، اس کے علاوہ ویت نام ، ملائشیا ، برونائی ، فلپائن اور تائیوان بھی اس راستے کے دعویدار ہیں۔
سالانہ پانچ کھرب ڈالر مالیت کا تجارتی راستہ ،امریکہ اورچین میں پھر ٹھن گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری،ہفتہ وار چھٹی کے حوالے سے بڑا اعلان
-
بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری
-
خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
-
راولپنڈی میں شوہر نے گھریلو ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کوہلاک کردیا
-
26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان



















































