ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس، ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار، جرمانہ عائد

datetime 18  اگست‬‮  2026 |

سڈنی (این این آئی)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا یافتہ قرار دے کر ان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ڈیوڈ وارنر کے شراب پی کر گاڑی چلانے کے کیس کی آسٹریلوی عدالت نے سماعت کی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے اعترافِ جرم کے بعد اب عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے، وارنر پر 1500 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔دورانِ سماعت ڈیوڈ وارنر کے وکیل اویس احمد نے عدالت سے ان کو سزا یافتہ قرار نہ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وارنر کی غلطی کو دنیا بھر میں میڈیا نے کور کیا، ان کے مالی معاہدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے کی حوصلہ شکنی کے لیے پیغام دینا بہت اہم ہے، جس سے ڈیوڈ وارنر کے دوبارہ جرم کرنے کا امکان کم ہے۔عدالت کے حکم کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو اب گاڑی چلانے کے لیے انٹر لاک ڈیوائس بھی استعمال کرنا ہو گی، انٹر لاک ڈیوائس کا لائسنس حاصل کرنے اور ڈیوائس گاڑی میں لگوانے کے بعد وہ ڈرائیو کر سکتے ہیں،انٹر لاک ڈیوائس الکوحل کی موجودگی میں گاڑی کو اسٹارٹ ہونے سے روک دے گی۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر پاکستان سپر لیگ کے دوران چھٹیوں کے لیے سڈنی گئے تھے، سڈنی میں ڈیوڈ وارنر کا رینڈم بریتھ ٹیسٹ ہوا، وہ شراب پی کر ڈرائیو کر رہے تھے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کی جگہ پر پہنچنے سے قبل گاڑی میں سوار ساتھی کے ساتھ سیٹ بھی تبدیل کی تھی۔یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ ماہ شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…