جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ میں عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا

datetime 18  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم کو ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کھلاڑی پنالٹی کارنر کے دوران استعمال ہونے والا ضروری حفاظتی سامان ڈریسنگ روم میں ہی بھول گئے تھے۔ مخالف ٹیم کو پنالٹی کارنر ملنے کے بعد معلوم ہوا کہ ضروری حفاظتی سامان میدان میں موجود ہی نہیں ہے جس پر عماد بٹ فوری طور پر ڈریسنگ روم کی جانب دوڑے اور کٹ لے کر آئے۔اس صورتحال میں ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان کو گرین کارڈ دکھا کر 2 منٹ کے لیے میدان بدر کردیا۔سابق اولمپیئن سلمان اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ بین الاقوامی ہاکی کے سب سے بڑے ایونٹ میں اس نوعیت کی غفلت نے ٹیم کی تیاری اور انتظامی نظم و ضبط پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

پنالٹی کارنر کے وقت حفاظتی سامان کھلاڑیوں کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے اس لیے اسے میدان میں موجود نہ ہونا ایک بڑی کوتاہی قرار دیا جارہا ہے۔ورلڈ کپ جیسے عالمی مقابلے کے لیے صرف حکمت عملی، فٹنس اور کھیل کی مہارت کافی نہیں ہوتیں بلکہ منظم اور پیشہ ورانہ رویہ بھی ضروری ہوتا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کو 1ـ4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…