منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

کرسٹیانو رونالڈو، جارجینا روڈریگز کی شادی، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

لزبن (این این آئی)کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی 11 اگست کو قریبی اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں نجی تقریب میں ہونے والی شادی کے بعد کچھ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کرسٹیانو اور جارجینا کی شادی کی دستاویزات کے مطابق دونوں نے علیحدہ جائیداد کے نظام کے تحت شادی کی ہے جس کے تحت دونوں اپنی ذاتی دولت، آمدنی اور سرمایہ کاری کے الگ الگ مالک رہیں گے۔رپورٹس کے مطابق پرتگالی قانون کے تحت اس معاہدے کا مطلب ہے کہ شادی سے پہلے یا شادی کے دوران حاصل کیے گئے اثاثے خود بخود مشترکہ ملکیت نہیں بنیں گے، طلاق کی صورت میں بھی جائیداد کی خودکار تقسیم نہیں ہوگی۔ایک پرتگالی جریدے کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ علیحدگی یا طلاق کی صورت میں جارجینا کو رونالڈو کی جانب سے ماہانہ تقریبا 100000 یورو بطور نان نفقہ ملیں گے جبکہ میڈرڈ کے علاقے لا فِنکا میں موجود جوڑے کی پرتعیش رہائش گاہ بھی جارجینا کی ملکیت میں رہے گی۔ اس مکان کی مالیت 5.6 ملین ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔رونالڈو کی اپنی آمدنی، معاہدوں، تشہیری معاہدوں، سعودی کلب النصر سے حاصل ہونے والی رقم اور کاروباری منصوبوں، بشمول پیستانا کرسٹیانو رونالڈو ہوٹل پر بھی انفرادی ملکیت برقرار رہے گی۔رپورٹ کے مطابق جوڑے کے پانچوں بچے شادی کی تقریب میں شریک تھے۔

رونالڈو کے قریبی دوست میگل پائیشا اور جارجینا کی بہن ایوانا روڈریگز بطور گواہ موجود تھے، تقریب میں پرتگال کی قومی ٹیم یا النصر کے کسی نمایاں کھلاڑی کی شرکت کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق دونوں نے شادی کے بعد اپنے خاندانی نام تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ شادی کی بڑی تقریب مادیرا کے شہر فنشال کے گرجا گھر میں ہوگی جس کے باعث وہاں مداحوں اور میڈیا کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی تاہم تقریب یا استقبالیہ کے مقام کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا نے شادی کی تفصیلات کو انتہائی راز میں رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…