منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران پی سی سی سلیکٹ الیون اور پاکستان کے درمیان شیڈول میچ کے دورانیے میں تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔کینٹ کرکٹ کے مطابق بیِکنہَم کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والا یہ میچ اب چار کے بجائے تین روزہ ٹیسٹ وارم اپ میچ ہوگا جس کا آغاز جمعرات 13 اگست سے ہوگا۔اس میچ کو پہلے بدھ 12 اگست سے چار روزہ مقابلے کے طور پر شیڈول کیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے بدھ کے روز کے لیے خریدے گئے تمام ٹکٹوں کی مکمل رقم آنے والے دنوں میں واپس کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم جمعرات 13، جمعہ 14 اور ہفتہ 15 اگست کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ بدستور قابلِ استعمال ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ لارڈز اور تیسرا ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…