بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

شہود علوی کے گھریلو خواتین سے متعلق تبصرے پر بحث چھڑ گئی

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار اور ہدایت کار شہود علوی ایک بار پھر اپنی گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے۔

اداکار نے شوبز کیریئر کا آغاز اپنے ماموں اقبال انصاری کے ہمراہ پی ٹی وی میں بوم آپریٹر کے طور پر کیا، بعد ازاں اداکاری کا رخ کیا اور اپنی منفرد پرفارمنس کے باعث نمایاں مقام بنایا۔شہود علوی متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں، وہ صائمہ شہود کے شوہر ہیں اور ان کی 3 بیٹیاں عریبہ، سجل اور اریجا ہیں، جو اب شادی شدہ ہیں۔شہود علوی اکثر مارننگ شو میں شرکت کرتے ہیں، بالخصوص جب شو میں میاں بیوی کے تعلقات اور ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو ہو۔حالیہ پروگرام میں وہ اداکارائوں لیلی زبیری اور فریحہ اعوان کے ہمراہ شریک ہوئے، جہاں انہوں نے گھریلو خواتین کے حوالے سے بعض ایسے تبصرے کیے جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بحث شروع ہو گئی۔میاں بیوی کے درمیان شوہر کی دلچسپی کم ہونے کی وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے شہود علوی نے کہا کہ جو خواتین زیادہ تر گھر میں رہتی ہیں، ان کے جسم اور کپڑوں سے کھانا پکانے میں استعمال ہونے والے ادرک اور لہسن کی بو آتی ہے، جبکہ دفتر میں مردوں کا واسطہ خوشبو لگانے والی خواتین سے پڑتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ بیوی سے ادرک اور لہسن کی بو آئے گی تو کون انہیں دیکھے گا؟ دفتر میں لڑکیاں پرفیوم لگا کر بیٹھی ہوتی ہیں۔شہود علوی نے اس دوران خواتین کے لیے تھراپی کے مشورے پر بھی ایک ایسا جملہ کہہ دیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی زبان کی پھسلن قرار دیا۔ فریحہ اعوان نے ازدواجی مسائل کی صورت میں تھراپی لینے کا مشورہ دیا تو شہود علوی نے کہا کہ اگر تھراپسٹ آپ کی بیوی کو لے کر بھاگ گیا تو؟ سائیکاٹرسٹ کے پاس مت بھیجنا، اگر وہ بیوی کو لے کر بھاگ گیا تو؟گفتگو کے دوران شہود علوی نے کہا کہ اگر شوہر ضرورت سے زیادہ وقت موبائل فون پر گزار رہا ہو تو یہ مثبت علامت نہیں، خواتین کو بھی شوہروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اضافی کوشش کرنی چاہیے، جس میں شوہر کی پسند کا کھانا تیار کرنا اور ان کے گھر واپس آنے سے قبل تیار ہونا شامل ہے۔اداکارہ لیلی زبیری نے بھی اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کے لیے تیار ہونا روایتی طور پر ایک مثبت عمل سمجھا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میری والدہ والد کے گھر آنے سے قبل لپ اسٹک لگایا کرتی تھیں۔فریحہ اعوان نے بھی اس بات سے اتفاق کیا کہ خواتین اپنے شوہروں کے گھر آنے سے پہلے خود کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے اضافی کوشش کر سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…