منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

جوز بٹلر نے کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

لندن(این این آئی) انگلینڈ کے سٹار وائٹ بال بیٹر جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

دی ہنڈرڈ کے معرکے میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف چھکوں کی برسات کر کے یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا۔خیال رہے کہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ کی اننگز 20 اوورز کے مساوی ہونے کی وجہ سے اس کے رنز کو ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔اپنے بیان میں جوز بٹلر نے کہاکہ مجھے اس کامیابی پر فخر ہے۔میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانا واقعی ایک شاندار اور فخر کا لمحہ ہے، یقیناً ایک دن کوئی نہ کوئی اس ریکارڈ کو توڑ دے گا۔

کچھ ماہ قبل خراب فارم اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کرکٹ میں حالات بدلتے دیر نہیں لگتی۔ چند ماہ پہلے میں فارم کے لیے جدوجہد کر رہا تھا اور میں شاید اپنی بہترین بیٹنگ کر رہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ جب آپ کی فارم خراب ہو تو دو ہی راستے ہوتے ہیں کہ یا تو ہمت ہار دیں یا پھر دوبارہ واپسی کا جنون دکھائیں۔خیال رہے کہ 746 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 14 ہزار 803 رنز بنائے تھے تاہم جوز بٹلر نے یہ ریکارڈ 521 میچز میں توڑ دیا۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ کرس گیل اور چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز وینس ہیں جنہوں نے 14 ہزار 449 رنز بنائے ہوئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک ہیں، انہوں نے 557 میچز میں 13 ہزار 571رنز بنائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…