اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے اپنے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ 9نومبر تک جاری کر دیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام ایسی رجسٹرڈ جماعتیں جنہوں نے اپنے اثاثہ جات کی سالانہ تفصیلات جمع کروائی ہیںکو باقاعدہ خط لکھا گیا ۔کمیشن کے ترجمان کے مطابق امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ انتخابی نشان کے حصول کے لئے اپنا ٹکٹ ریٹرنگ آفیسر کو پیش کرے،اس کے بعد ہی انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے،الیکشن کمیشن نے جنرل مشرف کی عوامی مسلم لیگ سمیت 30جماعتوں کو خطوط جاری نہیں کئے کیوں کہ ان جماعتوں نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔سیاسی جماعتوں کے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے وہ واپس نہیں ہو سکیں گے۔